تلنگانہ ہائیکورٹ میں تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب

   

حیدرآباد 12 ستمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ میں اہل امیدواروں سے اسٹینو گرافر ‘ جونئیر اسسٹنٹ ‘ ٹائپسٹ ‘ فیلڈ اسسٹنٹ ‘ ممتحن ‘ ریکارڈ اسسٹنٹ ‘ پراسیس سرور اور آفس سب آرڈینیٹ عہدوں کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ حال ہی میں ہائیکورٹ نے رکروٹمنٹ اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔ جملہ 1539 جائیدادیں تلنگانہ ہائیکورٹ کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ جو خواہشمند ان ملازمتوں کے خواہشمند ہیں ان کیلئے آن لائین رجسٹریشن 5 اگسٹ سے شروع ہوچکا ہے اور آن لائین رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 ستمبر 2019 ( توسیع شدہ ) ہے ۔ ان تقررات کیلئے صرف آن لائین درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ درخواست فیس او بی سی اور بی سی امیدواروں کیلئے 800 اور ایس سی ایس ٹی کیلئے 400 روپئے ہے ۔ یہ فیس آن لائین یا آف لائین ادا کی جاسکتی ہے ۔ آفس سب آرڈینیٹ ‘ جونئیر اسسٹنٹ ‘ کاپی تیار کرنے والے اور دوسری جائیدداوں کیلئے تعلیمی قابلیت ساتویں پاس ‘ گریجویٹ ‘ انٹرمیڈیٹ امتحان ‘ ایس ایس سی کامیاب کسی بھی مسلمہ بورڈ یا یونیورسٹی سے ہونا چاہئے ۔ امیدواروں کی عمر 18 سے 34 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ سلیکشن کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ یا ٹائپسٹ ٹسٹ کی اساس پر ہوگا ۔