حیدرآباد ۔15۔ اپریل (سیاست نیوز) سپریم کورٹ کالجیم نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے لئے چار مستقل ججس کے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا سوریا کانت کی صدارت میں سپریم کورٹ کالجیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججس کو مستقل جج مقرر کرنے کو منظوری دی گئی۔ ان ججس میں جسٹس وائی رینوکا ، جسٹس این نرسنگ راؤ ، جسٹس ای تروملا دیوی اور جسٹس بی آر مدھو سدن راؤ شامل ہیں۔ تلنگانہ ہائی کورٹ میں ججس کی جملہ تعداد 42 الاٹ کی گئی جبکہ موجودہ ججس کی تعداد 28 ہے۔ سپریم کورٹ کالجیم میں کیرالا ہائی کورٹ کے لئے پی اروند کرشنما اور ایل مادھو کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کالجیم میں مہاراشٹرا ، کرناٹک اور بمبئی ہائی کورٹس کے لئے بھی ججس کے ناموں کو منظوری دی گئی۔1/k