تلنگانہ ۔ اے پی بین ریاستی بس سرویس پر کل عہدیداروں کا اجلاس

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے آر ٹی سی صدور نشین کا منگل کو حیدرآباد میں اجلاس منعقد ہوگا جس میں بین ریاستی بس خدمات کی بحالی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ آندھرا پردیش نے اپنی خدمات میں کٹوتی کرنے سے اتفاق اور تلنگانہ کی خدمات میں اضافہ سے اتفاق کرلیا ہے تاکہ بسوں کی تعداد میں مساوات پیدا ہوسکے ۔ آندھرا پردیش کا کہنا ہے کہ وہ 72,000 روٹ کیلومیٹر خدمات شروع کرنے تیار ہے اور اتنی ہی خدمات تلنگانہ سے بھی شروع ہونی چاہئیں تاہم تلنگانہ حکومت کا کہنا ہے کہ پہلے بین ریاستی معاہدہ کیا جائے اس کے بعد خدمات بحال ہوسکتی ہیں۔