حیدرآباد3 اپریل(یواین آئی) کمشنر اینڈ ڈائرکٹوریٹ بلدی نظم ونسق نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی کو چھوڑ کر 129 بلدیات و 13 کارپوریشنوں میں ریکارڈ سطح پر 1,057 کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس وصول کیا گیا۔ پچھلے سال 922 کروڑ جائیداد ٹیکس وصول کیاگیا تھاجبکہ جاریہ سال 135 کروڑ زیادہ وصول کئے گئے ۔ سی ڈی ایم اے بلدیات وغیرہ میں 25.33 لاکھ ٹیکس اسسمنٹ موجود ہیں، جن کے ذریعہ 1,500 کروڑ کا نشانہ تھا۔ اب تک 1,057 کروڑ روپے وصول کئے گئے ۔