تلنگانہ ‘2216 نئے کورونا کیس، 11 اموات

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2216 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 11 اموات واقع ہوئی ہیں۔ ریاست میں کورونا کیسس کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 96 ہوچکی ہے جبکہ 961 اموات واقع ہوئیں۔ گذشتہ دو دن میں 2603 افراد صحت یاب ہوئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 528 ہوچکی ہے۔ محکمہ صحت کے ہیلت بلیٹن کے مطابق تلنگانہ میں31607 ایکٹیو کیسس ہیں جن میں 24674 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 56217 کورونا ٹسٹ کئے گئے جس میں 2345 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ کورونا کے آغاز سے لے کر ابھی تک 21 لاکھ 34 ہزار 912 ٹسٹ کئے گئے۔ نئے کیسس میں گریٹر حیدرآباد سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ 20 تا 50 سال عمر کے 70 فیصد سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 341 نئے کیسس منظر عام پر آئے ہیں۔ ریاست کے تمام 33 اضلاع کورونا سے متاثر ہیں۔ اضلاع میں کتہ گوڑم 49، جگتیال 56 ، جنگاؤں 33 ، کاماریڈی 45، کریم نگر 119، کھمم 105، محبوب نگر 36، محبوب آباد 64 ، منچریال 45، ملکاجگیری 148 ، ناگرکرنول 31 ، نلگنڈہ 126، نظام آباد 84، پداپلی 52 ، سرسلہ 54 ، رنگاریڈی 210 ، سنگاریڈی 76، سدی پیٹ 66 ، سوریا پیٹ 76، ورنگل ( اربن ) 102 اور بھونگیر میں 42 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔