تلنگانہ : 2734 نئے کورونا کیس، 9 اموات

   

اضافی ٹسٹوں سے کیسوںکی تعداد میں اضافہ کا رجحان
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میںکورونا کے 2734 نئے کیسس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ 9 اموات واقع ہوئی ہیں ۔ کورونا سے فوت افراد کی جملہ تعداد بڑھ 836 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے اتوار اور پیر کی تفصیلات پر مشتمل ہیلت بلیٹن جاری کیا گیا جس میں 2325 افراد کو کورونا سے صحتیاب بتایا گیا ۔ ریاست میں کورونا کے جملہ کیسس کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 697 ہوگئی جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد 95162 ہوچکے ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 31699 ہے جن میں سے 24598 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 58264 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 878 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ کورونا کے آغاز سے اب تک تلنگانہ میں 14 لاکھ 23 ہزار 846 ٹسٹ کئے گئے۔ ٹسٹوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ درج ہوا ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 347 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ رنگاریڈی212 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ریاست کے تمام 23 اضلاع کورونا کی زد میں ہیں اور 10 اضلاع میں کیسس کی تعداد میں مستقل اضافہ ہورہا ہے۔ اضلاع میں کتہ گوڑم 117، جگتیال 91، جنگاؤں 47، گدوال 42 ، کاماریڈی 72 ، کریم نگر 106، کھمم 161، محبوب نگر 66، محبوب آباد 81، منچریال 96 ، میدک 43، ملکاجگیری 121، ناگرکرنول 48، نلگنڈہ 191، نرمل 39، نظام آباد 114، پداپلی 74، سرسلہ 49 ، رنگاریڈی 212، سدی پیٹ 109 ، سوریا پیٹ 107، ونپرتی55 ، ورنگل (اربن ) 112 اور بھونگیر میں 76 کیسس منظر عام پر آئے ہیں۔