مختصر عرصہ میں چیف منسٹر نے سارے ملک میں تلنگانہ کو مثالی ریاست میں تبدیل کردیا: کے ٹی آر
حیدرآباد۔ 27 اپریل (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ تلگو والوں کی تاریخ کا جائزہ لیں تو کئی لوگوں نے سیاسی پارٹیاں تشکیل دیں، کئی کوششیں کی گئیں مگر دو ہی عظیم شخصیتیں ہیں جو تاریخ کا حصہ بنے ہیں۔ وہ پہلے شخص این ٹی آر ہیں دوسرے شخص ہیں کے سی آر۔ ٹی آر ایس کی یوم تاسیس تقریب پر کے ٹی آر نے پارٹی کے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ این ٹی آر نے تاریخ بنائی جبکہ کے سی آر نے جغرافیہ کے ساتھ تاریخ بنائی ۔ تمام ریاستوں کے چیف منسٹرس ہوتے ہیں مگر ہمارے تلنگانہ کے لئے علیحدہ ریاست حاصل کرنے والے چیف منسٹر ہیں جو بہت بڑی بات ہے۔ اس وقت کے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کے سی آر کے تعلق سے ایک بات کہی تھی۔ زندگی میں کئی لوگ کئی کوششیں کرتے ہیں نشانہ مختص کرلیتے ہیں لیکن نشانہ کے حصول میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ مگر کے سی آر نے اپنی زندگی میں نشانہ کو عبور کرلیا اور ساتھ ہی چیف منسٹر بھی بن گئے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کے سی آر نے زندگی کو خطرے میں ڈال کر علیحدہ ریاست حاصل کی ہے اور عوام نے ٹی آر ایس کو اقتدار فراہم کیا اور انہیں کے سی آر کی وزارت میں بحیثیت وزیر خدمات انجام دینے کا موقع فراہم ہوا۔ بحیثیت وزیر وہ مرکزی وزیر ارون جیٹلی سے بھی ملاقات کرچکے تھے تب انہوں نے بھی ایک بات کہی تھی۔ ملک میں کئی تحریک چلانے والوں کو دیکھ چکے ہیں اور کئی حکمرانی کو بھی دیکھ چکے ہیں مگر کے سی آر جیسے بہت کم سیاستداں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کو ملک کی مثالی ریاست میں تبدیل کردیا ہے۔ بدعنوانیوں سے پاک تلنگانہ تیز رفتار ترقی کرنے والی ریاست ہے۔ ملک کی 75 سالہ آزادی کی تاریخ میں عوام کئی وزرائے اعظم اور چیف منسٹرس کو دیکھ چکے ہیں جو اپنے گلے میں سبز رومال ڈالا کرتے تھے۔ مگر کے سی آر نے چیف منسٹر بننے کے بعد ریتو بندھو کے نام سے بڑی اسکیم کو متعارف کیا ہے۔ ہماری یہ اسکیم مرکز کے لئے تحریک ثابت ہوئی ہے۔ مشن بھاگیرتا کی مرکز نے نقل کی ہے۔ ن