تلگودیشم ارکان کا ناشائستہ رویہ ، مسئلہ اخلاقیات کمیٹی سے رجوع

   

حیدرآباد22جنوری(سیاست ڈاٹ کام)اے پی اسمبلی کے اسپیکر ٹی سیتارام نے بدھ کو کہا ہے کہ وہ تلگودیشم کے ارکان کے غیرشائستہ رویہ کو اخلاقیات کمیٹی سے رجوع کریں گے تاکہ اس کی جانچ کی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اصل اپوزیشن کے ارکان مسلسل تیسرے دن ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پیداکررہے ہیں اور اسپیکر کے ساتھ ساتھ ایوان کے لیڈر کی بے عزتی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں ہے ۔اسپیکر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ باربار خاموش رہنے کی اپیل کے باوجود تلگودیشم کے ارکان نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔