تلگو ریاستوں کے انضمام پر بیان بازی شہیدان تلنگانہ کی توہین

   

نائب صدر کانگریس جی نرنجن کا ردِعمل
حیدرآباد۔/31 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے تلگو ریاستوں کے دوبارہ انضمام سے متعلق بعض گوشوں سے بیان بازی کو مسترد کردیا اور کہا کہ دونوں ریاستوں کا انضمام خارج از امکان ہے۔ نائب صدر پردیش کانگریس کمیٹی جی نرنجن نے گزشتہ چند دنوں سے تلگو ریاستوں کے انضمام سے متعلق بیان بازی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض مفادات حاصلہ اس طرح کی مہم چلارہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا تلنگانہ تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ان کی ہمدردیاں تلنگانہ تحریک کے شہداء کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کے وزیر کی جانب سے انضمام کی تجویز پر تلنگانہ کے بعض قائدین بیانات جاری کررہے ہیں حالانکہ اس طرح کی بیان بازی طویل جدوجہد میں قربانیاں دینے والوں کی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ عوام کو حقیقی مسائل سے موڑ دیا جائے۔ ر