تمام امتحانات ملتوی کرنے حکومت کا اعلان

,

   

طلبہ کو درپیش مشکلات و مختلف نمائندگیوں پر فیصلہ: سبیتا
حیدرآباد: ریاستی وزیر تعلیم مسز سبیتا اندرا ریڈی نے ریاست کی تمام جامعات میں منعقد ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کرنے کے سلسلہ میں حکومت کے فیصلہ کے متعلق واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے محکمہ تعلیم کی جانب سے ریاست بھر کے علاوہ شہر حیدرآباد کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں جاری سیلاب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام امتحانات کو ملتوی کیا جائے۔مسز سبیتا اندراریڈی نے بتایا کہ متعدد نمائندگیوں اور طلبہ کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جامعہ عثمانیہ ‘ جواہر لعل نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی ‘ کاکتیہ یونیورسٹی کے علاوہ دیگر تمام امتحانات کو ملتوی کیاجائے ۔انہو ںنے بتایا کہ دسہرہ تہوار تک ان تمام امتحانات کو ملتوی کرنے کے علاوہ آئندہ تاریخ کا حالات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا اور امتحانات کی آئندہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ریاستی وزیر تعلیم نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کے داخلوں کی آخری تاریخ کو جاریہ ماہ کی 31 تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ بالخصوص شہر حیدرآباد میں پیدا شدہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔