تمام صحافیوں کو ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی کیلئے مساعی

   

مسلم جرنلسٹ فورم کی جانب سے عید ملاپ پروگرام، روی شنکر صدر جے اے سی اور دیگر کا خطاب
جڑچرلہ ۔ 25 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام لائنس کلب ہال سگنل گڈہ میں عید میلاپ پروگرام رکھا گیا۔ مہمان خصوصی ایم آر او جڑچرلہ لکشمی نارائن کے علاوہ جڑچرلہ سرکل انسپکٹر رمیش بابو اور جرنلسٹ (JAC) صدر روی شنکر نے شرکت کی و مخاطب کیا۔ تحصیلدار نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم صحافیوں کی جانب سے ایسے پروگرام کے ذریعہ آپس میں ایک دوسرے سے ملنے سے بھائی چارگی میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر رمیش بابو سرکل انسپکٹر نے کہا کہ مسلم جرنلسٹ فورم کے ذریعہ صحافیوں کو ایک خاندان کی طرح مل جل کر رہنے کا پیغام ملتا ہے۔ روی شنکر صدر جے اے سی نے کہا کہ تمام صحافیوں کو جو حق دار ہیں انہیں ڈبل بیڈروم میں شامل کرتے ہوئے یہاں کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی سے نمائندگی کی جاچکی ہے اور اس سلسلہ میں ایم آر او کو تمام حالات سے واقف کروایا گیا۔ بہت جلد صحافیوں کا خواب پورا کیا جائے گا کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر محمد معز الدین ایناڈو نے جلسہ کی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ تلگو، انگریزی، اردو کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں شیکھر کریم، سریندر، عبداللہ، محمد یوسف نقشبندی، محمد معین ستار عاشق، حیدر، سید ضمیر باسط مظہری، ارشد، اجو، نرسمہا ریڈی، سید احمد، محمد نثار، نریندر، سلطان و دیگر تمام میڈیا کے نمائندوں نے ایک دوسروں کو مبارکباد پیش کی۔ جرنلسٹوں میں اتحاد کا مظاہرہ پیش کیا ایسے اور بھی پروگرام کے ذریعہ آپسی اتحاد کو اور مضبوط کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ رات دیر گئے عید میلاپ کا پروگرام شکریہ کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔