تمام کریپٹو کرنسی پر امتنا ع کا بل پارلیمنٹ کے مجوزہ سرمائی اجلاس میں رکھا جائے گا

,

   

نئی دہلی۔ پارلیمنٹ کے 29نومبر سے شروع ہونے والے مجوزہ سرمائی اجلاس میں ہندوستان کے اندر تمام خانگی کریپٹو کرنسی پر امتنا ع عائد کرنے کی ضرورت پر ایک بل مذکورہ مرکزی حکومت پیش کرے گی۔

اس کو کریپٹو کرنسی برائے سرکاری کرنسی بل 2021کے قواعد (سی آر اف ڈی سی بل 2021)کا نام دیاجائے گا۔ تاہم اس میں کریپٹو کرنسی کی بنیادی ٹکنالوجی اور اس کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے کچھ مستثنات کو اجازت دیتا ہے۔

حکومت کا مقصد”ریزوبینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کی جانے والی سرکاری عصری کرنسی کی تخلیق کے لئے ایک سہولتی فریم ورک بنانا ہے۔ مذکورہ بل کو تعارف‘ تسلیم اور لوک سبھا میں منظوری کے لئے رکھا جائے گا۔

یہ 26نئے بلوں کے ساتھ ہوگا جو مجوزہ پارلیمانی سرمائی اجلاس جس کی شروعات29نومبر سے ہوگی اس میں رکھا جائے گا۔ وزیراعظم مودی نے کہاتھا کہ تمام جمہوری ممالک میں کریپٹو پر ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنا ہوگا۔

ان لائن کرنسی پر ایک مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاتھا کہ ”کریپٹو کرنسی یا بیٹ کائن کو مثال کے طور پر لیں۔

دنیا کے ساتھ ممالک کے لئے یہ اہمیت کی بات ہے کہ اس پر ساتھ کام کریں اور غلط ہاتھوں میں اس کو جانے سے روکیں جوہمارے نوجوانوں کوتباہ کرسکتے ہیں“۔

کریپٹو کرنسی پر قوانین کو زیر بحث لاتے ہوئے متعدد اعلی سطحی اجلاس ہوئے ہیں۔ پارلیمنٹ کی اسٹانڈنگ کمیٹی نے بھی قوانین کی بات کہی ہے۔