چینائی : تمل ناڈو کا محکمہ صحت ریاست کے ایرپورٹس پر پہنچنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کی 2 فیصدافراد کی جانچ کرے گا، وزیر صحت ما سبرامنیم نے جمعہ یہ بات کہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہفتہ کو چینائی بین الاقوامی ایرپورٹ کا معائنہ کریں گے۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ تمل ناڈو میں ریاست کے تمام بین الاقوامی ایرپورٹس پر بخار کی اسکریننگ کی سہولت موجود ہے اور وہاں بخار، کھانسی اور زکام والے تمام مسافروں کی جانچ کی جارہی ہے۔ سبرامنیم نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ سے ملاقات کریں گے۔ ریاستی محکمہ صحت کوویڈ 19 کے معاملات کو سنبھالنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست ہاسپٹل بیڈ اور آکسیجن سلنڈروں سے اچھی طرح لیس ہے۔