کولکتہ: تنخواہوں میں اضافے سمیت متعدد مطالبات کے ساتھ آئی سی ڈی ایس کے کارکنان نے آج کلکتہ کے مرکزی علاقہ دھرم تلہ میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔سڑک بلاک کرکے احتجاج کرنے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ۔ہوڑہ اور شمال سے جنوب جانے والوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری طرف بائیں بازو کی مزدور تنظیم سیٹور ہاکر یونین نے اسی علاقے میں احتجاج کیا۔