نئی دہلی : تندور استعمال کرنے والے ریستورانوں، ہوٹلوں اور ڈھابوں کو کوئلہ اور لکڑیوں کا استعمال بند کرکے گیس یا الیکٹرک چولہے استعمال کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔ 8 جولائی تک حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ، قانونی کارروائی اور لائسنس کی منسوخی جیسے نتائج کا سامنا کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ نے آلودگی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے مفاد عامہ کی درخواستوں پر سماعت شروع کررکھی ہے۔