تنوجہ نے بے باک اداکاری سے شناخت بنائی

   

ممبئی: بالی ووڈ میں تنوجہ کوایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقے کو بدل کر اپنی بے باک اداکاری سے شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔ 23ستمبر 1943کو ممبئی میں پیدا ہوئیں تنوجہ کے والد کمارسین سمرتھ شاعر اور فلم ساز تھے جبکہ ان کی ماں شوبھنا سمرتھ مشہور اداکارہ تھیں۔ تنوجہ نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور چائلڈآرٹسٹ 1950 میں اپنی ماں کے ہوم پروڈکشن فلم ’ہماری بیٹی‘ سے کیا تھا۔ اس فلم سے تنوجہ کی بڑی بہن نوتن نے بھی اداکارہ کے طور پر اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ محض 13 سال کی عمر میں تنوجہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے سوئٹزرلینڈ چلی گئیں جہاں انہوں نے انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبانیں بھی سیکھیں۔ تنوجہ کی مشہور فلموں میں جویل تھیف ، جینے کی راہ، ہاتھی میرے ساتھی، میرے جیون ساتھی، امیر غریب، پریم روگ، بے خودی، ساتھیا، خاکی، وغیرہ شامل ہیں۔