توقیر رضا کی 19 مارچ کو پیشی

   

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی کی فاسٹ ٹریک کورٹ نے آج پولیس کو 19 مارچ تک بانی اتحاد ملت کونسل مولانا توقیر رضا خان کو پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اے ڈی جے روی کمار نے سینئر ایس پی بریلی کو مولانا توقیر رضا کو 2010ء کے بریلی فسادات کیس میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
اس کی کاپی اے ڈی جی اور ڈی ایم کو بھیج دی گئی ہے ۔ آئی ایم سی کے سربراہ مولانا توقیر کو 2010 کے بریلی فسادات کا مرکزی ملزم مانتے ہوئے ، اے ڈی جے I کو عدالت نے پیر کو طلب کیا تھا۔ لیکن انسپکٹر کو سمن تعمیل نہیں کراسکا تھا۔ اس کے بعد عدالت نے مولانا توقیر کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سی او آئی سندیپ سنگھ کو 13 مارچ تک گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ مولانا کی دہلی میں لوکیشن معلوم ہونے پر ایس ایس پی کی ہدایت پر سی او سندیپ سنگھ خصوصی پولیس ٹیم کے ساتھ دہلی پہنچے ، لیکن توقیر کو گرفتار نہ کر سکے ۔