توہم پرستی :سورج گہن کے دوران معذور بچوں کو گردن تک دھنساکر رکھاگیا

   

٭ مختلف نوعیت کی توہم پرستی ہر دور میں ہر مقام پر دیکھنے میں آئی ہے۔ جمعرات کو سورج گہن کے دوران کرناٹک کے ضلع کلبرگی کے موضع تاج سلطان پور میں تین معذور بچوں کو کیچڑ میں گردن تک دھنساکر رکھا گیا۔ ان کے والدین کا اعتقاد ہے کہ اس قسم کی رسم ادا کرنے سے ان کے بچے ٹھیک ہوجائیں گے۔ کلبرگی کے ڈپٹی کمشنر بی شرت نے کہا کہ والدین کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ اسی نوعیت کا ایک کیس اینولی گاؤں میں بھی پیش آیا۔