تپسی پنو‘ انوراگ شرما کے ممبئی میں مکانات پر محکمہ ائی ٹی کے دھاوے

,

   

رپورٹس کاکہنا ہے کہ محکمہ ائی ٹی کے دھاوے پونے اور ممبئی میں 20کے قریب ٹھکانوں پر جاری ہیں
ممبئی۔محکمہ انکم ٹیکس کے تحقیقاتی یونٹ نے چہارشنبہ کے روز کشیاپ پروڈکشن ہاوز پھانٹوم فلمس کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں بالی ووڈ کی اداکارہ تپسی پنو‘ فلم میکر انوراگ کشپ اور وکاس بھل کے ممبئی میں جائیدادوں کی تلاشی لے رہا ہے۔

رپورٹس کے بموجب محکمہ ائی ٹی کے دھاوے پونے اور ممبئی میں 20کے قریب ٹھکانوں پر جاری ہیں جس میں پروڈیوسر مدھو مانتینا‘ شیباشیش سرکاری(سی ای او ریلائنس انٹرٹیمنٹ)‘ افسر زیدی(سی ای او ایکسیڈ)‘ وجئے سبرامنیم(سی ای او کاوان)کی تلاشی بھی شامل ہے۔

ایکسیڈ اور کاوان انٹرٹیمنٹ ممبئی کی مشہور فلمی ہستیوں کے لئے انتظام کرنے والی ایجنسیاں ہیں۔

اے این ائی نے ٹوئٹ کیاکہ”انکم ٹیکس کے دھاوے فلم ہدایت کار انوراگ کشاپ اور اداکارہ تپسی پنوکے ممبئی میں جائیدادوں پر جاری ہیں: انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ“۔

اس جانچ سے جوڑے ہوئے محکمہ ائی ٹی کے ایک ذریعہ نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ”پنو‘ کشاپ اور بھل کے ممبئی او ر دیگر مقامات کے گھروں میں تلاشی لی جارہی ہے“۔

مذکورہ ذرائع نے تاہم معاملے کی تفصیلات پر مشتمل مزیدجانکاری دینے سے انکار کردیا۔

رپورٹس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاری تلاشی کو بالی ووڈ کی اہم شخصیات کے گھروں میں جاری ہے وہ ”ٹیکس میں چوری“ کے بعض معاملات کے پیش نظر ہے۔

کشاپ‘ پنو او ربھل سوشیل میڈیا پر کسانوں کے احتجاج کی تائید میں کھل کربات کرنے والی کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ پچھلے سال نومبر سے دہلی کی مختلف سرحدوں پر مرکزی حکومت کے تین نئے زراعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج بی جے پی کی زیر قیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت کے گلے کی ہڈی بن گیاہے۔