تپسی پنو نے ”بالی ووڈ کو ختم“ کرنے کی کوشش پر کے آر کے کو دی بدعا

,

   

تپسی پنو کی ”دوبارہ“ کے متعلق کہاجارہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلموں میں یہ بہتر کام کررہی ہے۔
ممبئی۔انوراگ شرما کی ہدایت کاری میں بنی تپسی پنو کی تازہ ترین فلم’دوبارہ“ کو ناقدین کی جانب سے اس کے شاندار اسٹوری لائن اور تمام کرداروں کے شاندار مظاہرے کے لئے ستائش کی جارہی ہے۔

تاہم کے آر کے خود ساختہ ’ناقد‘کے آر کے جو بالی ووڈ کے ستاروں کو مسلسل نشانہ بنانے‘ ان پر تنقید کرے‘ مذکورہ فلم اور اس کے باکس آف کلکشن کو ٹوئٹر پر تنقید کے لئے مشہورہیں۔بالی ووڈ فلم میکر ہنسل مہتا نے ٹوئٹر پر کے آر کے کا ’دوبارہ‘ پر ٹوئٹ شیئر کیا اور تپسی پنو کی اداکاری والی فلم کی مدافعت کی او رکہاکہ ”دوبارہ نے 370اسکرینوں پر 72لاکھ کی کاروبار کیا۔

جو سنجیدہ سے اچھا ہے۔ یہ وہ خود ساختہ ماہرین‘ ناقدین ہیں جو ہمیں متاثر کرنے والی بدحالی کاحصہ ہیں۔صنعت نے ایسے راکشسوں کی حوصلہ افزائی کی ہے‘ ان کی اؤ بھگت اور انہیں پیسے دیکر جو اب وہ خود انہیں لات ماررہے ہیں“

اس کے علاوہ تپسی پنو نے ہنسل مہتا کے ٹوئٹ کا ہندی میں جواب دیتے ہوئے کے آر کے کو تنقید کا نشانہ بنایا او رکہاکہ ”جناب آپ جھوٹ کتنے ہی بار دہرائیں‘ وہ سچ نہیں بنے گا۔

اور یہ لوگ جو صرف فلموں کی وجہہ سے مطابقت رکھتے ہیں‘ نہ صرف انڈسٹری کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ بلکہ سونچیں کے کتنے بے وقوف ہیں۔ خیردوبارہ کو سمجھنا ذرا مشکل ہے‘ کیا آپ ان کو ذمہ دار ٹہراسکتے ہیں“؟۔

تپسی پنو کی ”دوبارہ“ کے متعلق کہاجارہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلموں میں یہ بہتر کام کررہی ہے۔

درحقیقت صنعت کے جانکار ترن ادرش نے حال ہی میں ٹوئٹ کیاتھا کہ ”دوبارہ توقع سے زیادہ نمبرات کے ساتھ شروع ہوئی ہے‘ درحقیقت اس نے تپسی کی سابق شابش میٹھو سے بہتر مظاہرہ کیاہے‘ آج شام کا شوکسی بھی ملٹی پلکس میں بک کرلیں“۔

اس فلم ”دوبارہ“ میں پاویل گلاٹی او رراہول بھٹ نے بھی اہم کردار کیاہے۔ یہ2018کی ہسپانوی فلم میراج کا ریمیک ہے۔