تکنیکل سرٹیفکیٹ کورس امتحانی فیس کی تاریخ میں توسیع

   

میدک ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میدک مسٹر رمیش کمار نے کہا کہ تکنیکل سرٹیفکیٹ کورس (ٹی ٹی سی) امتحانی فیس کی آخری تاریخ جرمانہ فیس کے ساتھ 18 ڈسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ امتحانی فیس نچلے درجے کی ڈرائنگ کے لئے 100 روپے، اعلیٰ درجہ کے لئے 150 روپے، نچلے درجہ کی سلائی اور ایمبرائڈری کے لئے 150 روپے اور اعلیٰ گریڈ کے لئے 200 روپے کے علاوہ 75 روپے چالان اضافی فیس صرف اور ڈیمانڈ ڈرافٹ سے۔ قبول کیا جائے۔ رمیش کمار نے کہا کہ درخواستیں ویب سائٹ
http://bse.telangana.gov.in
کے ذریعہ آن لائن جمع کی جانی چاہئے۔

14 خانگی تعلیمی اداروں میں بی ایڈ کورس چلانے کی اجازت منسوخ
نظام آباد ۔ تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد کی جانب سے یونیورسٹی ہذا کے حدود میں 2020-22 ء کے دوران جملہ (14) خانگی تعلیمی اداروں میں بی ایڈ کورس چلانے کی اجازت ناموں کو فوراً منسوخ کرنے کے احکام کی اجرائی عمل میں لانے سے ان تمام کالجس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات میں غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اب ان کے مستقبل کیا ہوگا۔ یہ ہمیں آنے والا وقت بتلائیگا۔ اس خصوص میں بتایا جاتا ہے کہ متعلقہ حکام نے ان قیام کردہ تمام کالجس میں موجودہ کورس کو جاری رکھنے والی عدم سہولتیں کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔