تکنیکی خرابی ، اٹلی میں 300پروازیں منسوخ

   

روم، 29 جون (یو این آئی) اٹلی کے میلان میں واقع ایریا کنٹرول سینٹر میں ہفتہ کی شام ڈیٹا ٹرانسمیشن فیل ہونے کی وجہ سے ملک کے شمال مغربی علاقہ کے کئی شہروں میں 300 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اے این ایس اے نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ جس کی وجہ سے میلان، برگامو، جینوا اور ٹورین سمیت متاثرہ فضائی حدودکے ہوائی اڈوں پر پروازیں ملتوی یا ٹیک آف اور لینڈنگ پر بڑی پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ اس نے یہ بھی کہا کہ تکنیکی ماہرین اب بھی ہوائی ٹریفک آپریشن کو بحال کرنے میں مصروف ہیں۔