تھائی لینڈ میانمار کے ایک لاکھ باشندوں کو پناہ دے گا

   

بنکاک: تھائی لینڈ نے میانمار سے فرار ہو کر آنے والے ایک لاکھ باشندوں کو اپنے ہاں پناہ دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ تھائی وزارت خارجہ نے کہا کہ تھائی لینڈ اتنی بڑی تعداد میں پناہ کے متلاشی انسانوں کو پناہ دینے کو تیار ہے۔تھائی لینڈ کی میانمار کے ساتھ سرحد دو ہزار چار سو کلومیٹر یا قریب ایک ہزار چار سو نوے میل طویل ہے۔ میانمار 2021 ء میں جمہوری طور پر منتخب حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے۔ حالیہ مہینوں میں میانمار کی فوج کو اب تک کے بدترین خطرے کا سامنا رہا ہے کیونکہ فوج مخالف گروہوں کی لڑائی ملک کے ان علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جو ماضی میں پرامن رہے ہیں۔