تھیلیسیمیا کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی منظوری

   

ریاض: سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ’کاس گوی‘ طریقہ علاج کی منظوری دی ہے۔ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا طریقہ علاج ہے جو کہ جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی “CRISPR-Cas9” کا استعمال کرتے ہوئے سکیل سیل انیمیا کے مریضوں کے علاج کیلئے کام کرے گا۔ اس مرض کو تھیلیسیمیا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مریضوں کے علاج کیلئے کارآمد ہوگا۔سعودی عرب کی ڈرگ اتھارٹی نے ضروری معیارات پر پورا اترنے کی جانچ کیلئے علاج کی تاثیر، حفاظت اور معیار کا اچھی طرح جائزہ لیا۔ علاج متاثرہ جین میں جینیاتی تبدیلی کی جینیاتی ترمیم کے ذریعہ کام کرتا ہے تاکہ مریض کی ہڈی سے سٹیم سیل نکال کر میرو لیبارٹری میں جینیاتی طور پر ان کی تدوین اور دیرپا اثر دینے کیلئے مریض کے جسم میں دوبارہ پیوند کاری کرکے جسم میں ہیموگلوبن کو مناسب طریقے سے پیدا کرسکے۔