تہجد کے وضو سے فجر کی نماز پڑھنا

   

سوال : جو وضو تہجد کی نماز کے لئے کیا جاتا ہے اس سے کیا فجر کی نماز ادا کی جاسکتی ہے یا علحدہ وضو کرنے کی ضرورت ہے ۔اس طرح نماز جنازہ کے لئے جو وضو کیا جاتاہے اس سے فرض نماز ادا کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟
جواب : وضو چاہے کسی غرض سے کیا جائے اس سے فرض و نفل وغیرہ ہر قسم کی نماز پڑھنا درست ہے ۔ مزید علحدہ وضو کی ضرورت نہیں۔ ردالمحتار جلد اول صفحہ ۷۵ کتاب الطھارۃ میں ہے۔ کل وضو و تصح بہ الصلوۃ ۔ اور اسی صفحہ میں ہے ۔ ان الصلوۃ تصح عندنا بالوضو، ولولم یکن منویا۔
پس دریافت شدہ مسئلہ میں تہجد کی نماز اور نماز جنازہ کیلئے جو وضو کیا جاتا ہے اس سے ہر قسم کی فرض و نفل نماز ادا کی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ أعلم