تہران میں دوبارہ لاک ڈاؤن ، مساجد بند

,

   

تہران ۔ایران کی حکومت نے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں ایک بار پھر اضافے کے بعد دارالحکومت تہران میں لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کر دیا ہے اور ساتھ ہی مساجد بھی بند کر دی ہیں۔میڈیا نے ریڈیو فردا کے حوالے سے کہا ہے کہ تہران میں لاک ڈاؤن کا دوبارہ نفاذ روزانہ کے معاملات اور اموات میں اضافے کے سبب کیا گیا ہے۔حالیہ دنوں میں ایران میں وائرس سے روزانہ اموات کی تعداد دو سو تک پہنچ گئی ہے۔اموات میں اضافے نے ایران کی حکومت کو وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔تہران میں قائم کورونا سے نمٹنے کے مرکزی سنٹر کے سربراہ علی زیرا ذالی نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں 890 کورونا متاثرین کودواخانوں میں داخل کیا گیا۔مساجد کے علاہ تہران میں جم اور سوئمنگ پولز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔حکام نے وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے باعث اسکول میں داخلے کے لیے ٹسٹ اور امتحانات بھی ملتوی کر دیے ہیں۔