تہواروں کیلئے روانہ ہونے کی اطلاع کو راز میں رکھنے کی اپیل : سائبرآباد پولیس

   

حیدرآباد /28 ستمبر ( سیاست نیوز ) اگر آپ تہواروں کی تعطیلات اپنے آبائی مقام پر منانا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی سائبرآباد پولیس کے مشورے پر عمل کریں اور اپنی خوشی کا کسی سے اظہار نہ کریں ۔ بس اپنے آپ ہی میں خوش ہوجائیں ۔ سائبرآباد پ ولیس کی جانب سے تہواروں کے پیش نظر اپنے آبائی مقامات جانے والے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اطلاعات کو راز میں رکھیں سوشیل میڈیا پر انہیں شیر نہ کریں۔ مکان کو تالہ ڈالنے کے بعد احتیاط کریں ۔ مقامی پولیس کو اس کی اطلاع دیں ۔ کالونیوں میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اجنبی افراد پر نظر رکھیں۔ اپنے قیمتی زیورات کو اپنے ساتھ یا پھر بینک کے لاکر میں رکھیں۔ مکان کی چابیاں کسی بھروسہ مند پڑوسی یا پھر اپنے پاس احتیاط سے رکھیں ۔ لاکرس الماریوں کی چابیاں مکان کے کسی حصہ میں انتہائی راز سے رکھیں۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ کالونیوں اور عام مقامات پر پولیس کی چوکسی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے ۔ ع