تیجسوی کا نتیش کو مکتوب، پاسوان کا مجسمہ لگانے کا مطالبہ

   

پٹنہ۔ بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی یادو نے وزیراعلی نتیش کمار کو خط تحریر کرکے ان سے سابق مرکزی وزیر آنجہانی ڈاکٹر رگھونش پرساد سنگھ اور آنجہانی رام ولاس پاسون کا مجسمہ لگانے کی مانگ کی ہے ۔ یادو نے ہفتہ کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلی نتیش کمار کو ستمبر کو تحریر کردہ مکتوب کی نقل جاری کرتے ہوئے کہاکہ سابق مرکزی وزیر آنجہانی ڈاکٹررگھوشن پرساد سنگھ جی اور آنجہانی رام ولاس پاسوان جی کے آدم قد مجسمہ لگاکر ان کے یوم پیدائش یا برسی کو ریاستی تقریب اعلان کرنے کی مانگ پر بہار کے وزیراعلی کو مکتوب لکھا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے مکتوب میں لکھا کہ دونوں ہی ریاست کی عظیم شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ معروف سماج وادی لیڈر تھے ۔ دونوں ہی سیاستدانوں نے اپنے سماجی تحفظات اور فعال سیاسی زندگی کے ذریعہ بہار کی قابل ذکر خدمت کی۔