تیجسوی یادو کی نتیش کمار کو مبارکباد

   

پٹنہ :تیجسوی یادو نے نتیش کمار کو ساتویں مرتبہ چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لینے پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا : ’’امید کرتا ہوں وہ عوام کی امیدوں اور این ڈی اے کے 19 لاکھ ملازمت۔روزگار اور پڑھائی، دوائی، کمائی، سینچائی، سنوائی جیسے مثبت اُمور کو حکومت کی ترجیح بنائیں گے۔‘‘ طرح طرح کی قیاس آرائیوں اور سیاسی سرگرمیوں کے درمیان آج نتیش کمار نے بہار کے وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لے لیا۔ ساتویں بار ان کے وزیر اعلیٰ بننے پر بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے مبارکباد پیش کی اورساتھ ہی اہم مسائل پر توجہ دینے پر دھیان بھی دلایا ہے۔