تیراکی کے دوران طالب علم غرقاب

   

کاماریڈی :5؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تیراکی کے دوران ایک طالب علم غرقاب ہوگیا ۔ یہ واقعہ کاماریڈی کے اڈلور یلاریڈی کے تالاب میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب سداشیو نگر منڈل کے موضع کوپریال کے رہنے والے ونئے 13سالہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اڈلور یلاریڈی کے تالاب میں تیراکی کیلئے گیا ہوا تھا ۔تیراکی کے دوران تالاب میں موجودہ گڑھے میں پہنچ جانے کی وجہ سے باہر نہیں نکل سکا ۔ جس کے ساتھی خوف زدہ ہوکر گھر چلے گئے ۔ ونئے کے والدین نے اس بارے میں اس کے ساتھیوں سے دریافت کرنے پر تالاب میں غرقاب ہونے کی اطلاع دی اور رات کی تاریکی میں نعش کو باہر نکالنا مشکل ہورہا تھا صبح پہنچ کر غوطہ خوروں کی مدد سے نعش کو باہر نکالا گیا ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔ ونئے آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ اس واقعہ کے بعد دیہات میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا۔ونئے کے والد خلیج میں مزدور ہے اور والدہ بیڑی مزدوری کے ذریعہ اپنے خاندان کی پرورش کررہی ہے ۔ سب انسپکٹر سداشیو نگر نریش اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔