تیراکی کے د وران 6طلبہ ڈوب کر ہلاک

   

لیبرویل : گبون کے دارالحکومت لیبرویل میں ہائی اسکول کے پانچ طالب علم گرمی کے اثر سے بچنے کے لیے سمندر میں تیراکی کرتے وقت ڈوب گئے۔قومی پریس کی خبر وں کے مطابق 5 طالب علموں کے اسکول کے سامنے ساحل سمندر پر گرمی سے بچنے کے لیے گئے تھے تب سے ان کی کوئی اطلاع نہیں۔فائر بریگیڈ اور کوسٹ گارڈز کے ذریعہ کی گئی امدادی کاروائیوں کے دوران 5 طلباء کی لاشیں برآمد ہوئیں۔اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
انڈونیشیامیں ماہی گیروں کی کشتی غرقاب ، 2 افراد ہلاک
جکارتہ : انڈونیشیا میں37 افراد کے سوار ہونے والی ماہی گیروں کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔امدادی کارکنوں نے بتایا ہے کہ 9 مارچ کو جکارتہ سے بالی کے جوار میں واقع لومبوک جزیرے کی طرف جانے والی ماہی گیر کشتی بلند سمندری موجوںکی وجہ سے کشتی خلیج میں الٹ گئی۔بتایا گیا کہ امدادی ٹیمیں دو افراد کی لاشوں اور بچائے گئے 11 افراد تک پہنچنے میں کامیابی ہو گئی ہیں جبکہ 24 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔