تیر و کمان سے مسلح شخص کی ملکہ الزبتھ کے قتل کی دھمکی

   

لندن : حال ہی میں گردش میں آئی ایک ویڈیو میں سفید نقاب سے منہ ڈھانپے ایک شخص کو برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کو ہلاک کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ تیر اور کمان سے مسلح یہ شخص آواز بگاڑ کر کیمرے کے سامنے مخاطب نظر آ رہا ہے۔ یہ ویڈیو برطانوی اخبار دی سن کی ویب سائٹ نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب جاری کی۔ویڈیو میں جیکٹ اور ٹوپی لگائے ہوئے شخص نے کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں … میں معذرت خواہ ہوں اس پر جو میں نے کیا اور جو میں کروں گا۔ میں شاہی خاندان کی سربراہ الزبتھ کو قتل کروں گا۔ یہ اْن لوگوں کا انتقام ہو گا جو 1919ء میں ہندوستان میں جالیان والا باغ میں ہونے والے قتل عام میں مارے گئے تھے۔ میں ایک ہندوستانی سکھ ہوں۔