چینائی : ٹاملناڈو میں پیپلز یونین فار سیول لبرٹیز اور بعض دیگر این جی اوز کی قیادت میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی کئی تنظیموں نے تیستا سیتلواد اور ریٹائرڈ ڈی جی پی سری کمار کی گجرات پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ چینائی کے علاوہ تیروچی، مدورائی، کوئمبتور و دیگر شہروں میں مظاہرہ ہوا۔