واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ جو بائیڈن کی یوکرین کے حوالے سے پالیسی تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے کے فوراً بعد وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کو فون کریں گے اور ان سے ملاقات کا اہتمام اور یوکرین کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔خبر کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ میں آپ کو ضمانت دیتا ہوں کہ میں اسے حل کر سکتا ہوں، انہوں نے فلوریڈا میں مداحوں کے ایک ہجوم سے کہا کہ ہم 24 گھنٹوں کے اندر ایک معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔ سال 2020 کے انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن سے ہارنے والے متنازعہ سابق امریکی صدر نے 15 نومبر 2022 کو کہا تھا کہ وہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ٹرمپ نے سوشل پر ایک پیغام میں خبردار کیا کہ جو بائیڈن کی یوکرین کے حوالے سے پالیسی تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے اس حوالے سے لکھا کہ اگر آپ ان اقدامات پر نظر رکھیں جو بائیڈن یوکرین کے حوالے سے کر رہے ہیں، تو آپ کی سمجھ میں آ جائے گا کہ وہ منظم اورمنظم طریقے سے تیسری عالمی جنگ کی جانب لے جا رہے ہیں، یہ کتنا بڑا پاگل پن ہے۔