تیل مارکٹ پر سعودیہ کی گہری نظر

   

ریاض 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اوپیک کے سب سے بڑے رکن سعودی عرب نے آج کہاکہ وہ تیل کی منڈیوں میں تغیر پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور خام تیل کی قیمتیں اگر غیر معمولی گھٹتی ہیں تو مزید ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ سعودی پریس ایجنسی نے کابینہ کا بیان شائع کیا جس میں کہا گیا کہ سلطنت اوپیک کے ساتھ تعاون کرنے اور تیل کی پیداوار کرنے والے دیگر مملکتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔