تیل کی قیمتو ں میں اضافہ پچھلے سال 4نومبر سے روکا ہوا تھا جس پر 22مارچ کے بعد سے دوبارہ اضافہ شروع ہوا ہے۔
نئی دہلی۔ ایندھن کی قیمتوں میں بدستور اضافہ کے ساتھ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کے روز پھر ایک مرتبہ 80پیسوں کا اضافہ پیش آیاہے‘ اورپچھلے 12دنوں میں 7.20روپئے فی لیٹر تک مجموعی اضافہ ہوا ہے۔
قومی درالحکومت میں پٹرول 102.61روپئے فی لیٹر اور ڈیزل93.87روپئے فی لیٹر فروخت کیاجارہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول او رڈیزل 85پیسوں کے اضافہ کے ساتھ 117.57روپئے اور 101.79 روپئے فی لیٹر بالترتیب فروخت کیاجارہا ہے۔
چینائی میں پٹرول اور ڈیزل 108.21اور 108.21(76پیسوں کے اضافہ) کے ساتھ فروخت کیاجارہا ہے۔
کلکتہ میں پٹرول کی قیمت112.19(84پیسے اضافہ) اور ڈیزل 97.02(80پیسوں کے اضافہ) کے ساتھ فروخت کیاجارہا ہے۔
تیل کی قیمتو ں میں اضافہ پچھلے سال 4نومبر سے روکا ہوا تھا جس پر 22مارچ کے بعد سے دوبارہ اضافہ شروع ہوا ہے او رمذکورہ قیمتوں میں اچھال کی وجہہ روس کا یوکرین پر فوجی حملہ ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے تین سالوں میں مرکز نے پٹرول پر فی لیٹر5روپئے اور ڈیزل پر فی لیٹر10روپئے ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں اس کی قیمتوں میں کمی ائی تھی۔
اس کے بعد کئی ریاستوں میں حکومتوں نے پٹرول او رڈیزل پر وی اے ٹی کو کم کرتے ہوئے عوام کو راحت مہیا کرائی تھی۔