تیل کی قیمتیں میں چوتھے روز بھی اضافہ‘ پٹرول کی قیمت میں 109.54فی لیٹر فروخت

,

   

ملک بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور کئی ریاستوں میں یہ 100سے زائد بڑھ گیاہے۔


نئی دہلی۔جمعہ کے روز تازہ اضافہ کے ساتھ ممبئی میں ڈیزل کی قیمت100سے پار فی لیٹر پر 37پیسوں کے اضافہ کے ساتھ ہوگئی ہے اور فی الحال 99.92روپئے فی لیٹر فروخت کیاجارہا ہے۔

ممبئی میں پٹرول 109.54روپئے فی لیٹر 29پیسوں کے اضافہ کے ساتھ فروخت کیاجارہا ہے۔

قومی درالحکومت میں فی لیٹر103.54پٹرول 30پیسہ فی لیٹر اضافہ کے بعد کیاجارہا ہے‘ ڈیزل کی قیمت میں 35پیسوں کا اضافہ کے بعد92.12روپئے فی لیٹر فروخت کیاجارہا ہے۔

کلکتہ میں ایک لیٹر پٹرول104.23روپئے دستیاب ہے اور ایک لیٹر ڈیزل 95.23روپئے فی لیٹر فروخت کیاجارہا ہے وہیں چینائی میں ایک لیٹر پٹرول 101.01روپئے اور 96روپئے لیٹرفروخت کیاجارہا ہے۔

ملک بھر میں قیمتیں تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہیں اور ریاست سے ریاست مقامی ٹیکسوں پر اس کا انحصار ہے۔

ملک بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور کئی ریاستوں میں یہ 100سے زائد بڑھ گیاہے۔