تین اے ٹی ایم مشینوں میں اچانک آگ لگ گئی

   

حیدرآباد14مارچ(یواین آئی) تین اے ٹی ایم مشینوں میں اچانک آگ لگ گئی جس سے راہگیروں میں سنسنی پھیل گئی ۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع وجئے واڑہ کے مصروف بنز سرکل علاقہ میں پیش آیا ۔بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم سنٹر میں اچانک آگ لگ گئی جس کے سبب تین مشینیں جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگئیں۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس اورفائر بریگیڈ کے اہل کار وہاں پہنچے اور آگ کو بجھایا تاہم تب تک یہ دو مشینیں جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئی تھیں۔اس واقعہ میں ان مشینوں میں رکھی گئی رقم بھی جل گئی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اے ٹی ایم سنٹر کے قریب واقع بجلی کے ٹرانسفارمر کے پھٹ جانے کے سبب ان اے ٹی ایمس میں آگ لگی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح تقریباساڑھے آٹھ بجے پیش آیا۔ان جلے ہوئے اے ٹی ایمس کی تصاویر سوشیل میڈیا پروائرل ہوگئی۔