تین سال تک استعمال نہ کرنے پر سوشل میڈیا اکاونٹس بند ہونگے

,

   

حکومت کا نیا اصول نافذ!فیس بک، انسٹاگرام ااور دیگر کے صارفین کو چوکسی کی ضرورت
نئی دہلی :سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کے لیے حکومت نیا اصول لے کر آئی ہے۔ اس نئے اصول کے مطابق آپ نے اگر ایک غلطی کر دی تو پھر فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔ اگر آپ ایسا نہیں چاہتے تو پھر آپ کو غلطی کرنے سے بچنا ہوگا۔دراصل حکومت نے ڈیجیٹل پرسنل ڈاٹا پروٹیکشن کی سفارش کے بعد ایک اصول نافذ کیا ہے۔ اس میں بغیر یوزر کو بتائے ہوئے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ حکومت کے نئے اصول کے مطابق جن یوزرس نے گزشتہ تین سال میں اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ اوپن نہیں کیا ہے یا پھر اس اکاؤنٹ کے ذریعہ کوئی پوسٹ نہیں کیا ہے، ان سبھی اکاؤنٹ کو حکومت ہمیشہ کیلئے بند کر سکتی ہے۔سوشل میڈیا سے متعلق بنے اس نئے اصول کو ای کامرس کمپنیوں، أن لائن مارکیٹ پلیس، گیمنگ کمپنیوں اور سبھی سوشل میڈیا کمپنیوں پر بھی نافذ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے ہندوستان میں سوشل میڈیا یوزرس کی حقیقی تعداد کا بھی پتہ چل جائے گا۔ حکومت کے اس اصول سے ان یوزرس کو سب سے زیادہ نقصان ہوگا جو کئی مہینوں تک اپنا اکاؤنٹ اوپن نہیں کرتے اور ایک بار جب اپنے اکاؤنٹ کا پاسورڈ بھول جاتے ہیں تو اس کی جگہ نیا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا لیتے ہیں۔ اگر آپ نے بھی ایسے ہی کئی اکاؤنٹس بنائے ہوئے ہیں تو یہ یقینی ہے کہ آپ کا پرانا بند پڑا ہوا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔حکومت کے ایک افسر نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کی طرف سے حکومت کو فیڈ بیک ملا تھا۔ اس میں کہا گیا کہ اگر لاء انفورسمنٹ ایجنسی بند پڑے اکاؤنٹ کی تعداد جمع کرنا چاہتی ہے تو وہ تین سال بعد اکاؤنٹ بند کر کے حاصل کر سکتی ہیں۔حکومت کے نئے اصول کے بعد صارفین کو چوکسی اختیارکرنے کی ضرورت ہے۔