تین سال پرانے مقدمے میں کشمیر یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار

   

سری نگر۔ جموں و کشمیر پولیس نے کشمیر یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو تین سال پرانے ایک مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار شدہ طالب علم کی شناخت جنوبی ضلع شوپیاں کے پنجورہ سے تعلق رکھنے والے عاقب مشتاق ملک ولد مشتاق احمد ملک کے طور پر ہوئی ہے۔