تین طلاق بل کی منظوری مسلم خواتین کے مستقبل برباد کرنے کی کوشش

   

کے سی آر کی خاموشی بی جے پی کی تائید ، سابق وقف بورڈ صدر کریم نگر ایس اے محسن کی پریس کانفرنس

کریم نگر ۔ /4 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجیہ سبھا میں تین طلاق بل کی منظوری سے مسلم خواتین کی کوئی بھلائی نہیں ہوگی ۔ حکومت کا یہ کہنا کہ ہم مسلم خواتین کے ساتھ انصاف کیا ہے کہا جارہا ہے حقیقت میں یہ مسلم خواتین کے مستقبل برباد کردیا جانا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وقف بور ڈ صدر ایس اے محسن نے کریم نگر میں پریس بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مودی حکومت کے اس طرز عمل پر سخت تنقید کی اور انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تین طلاق غلط ہے یہ عائد ہی نہیں ہوتا لیکن ایک وقت میں تین طلاق دینے پر تین سال کی جیل کی سزاء کس طرح کی ہے جب طلاق ہوہی نہیں توبغیر جرم کی سزاء کیسی اور شوہر 3 سال جیل میں ہوگا تو بعد ازاں رہائی کے بعد وہ کس طرح سے عورت کے ساتھ زندگی گزار پائے گا اس کے بال بچوں کو تین سال تک کون پرورش کریں گے ۔ اس بل میں مسلم خواتین کو نشانہ بنایا جانے ،ذلیل کرنے انہیں بربادی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے اور انہوں نے کہا کہ اس بل کی تائید میں 99 ، خلاف میں 84 ووٹ ڈالے گئے ہیں ۔ مسلمانوں کے قریب ہونے ہمدردی کا دعویٰ کرنے والی پارٹی تلنگانہ سی ایم کی پالیسی بھی مسلمانوں کے خلاف رہی ۔ انہوں نے بل کی منظوری کے وقت غیر حاضر رہتے ہوئے اس بل کی تائید کی ۔ انہوں نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے بی جے پی کی تائید کی اس پریس کانفرنس میں نہال ، تاج لیئق ، عبدالرحمن ، عقیل ، محمد عرفان ، علیم الدین وغیرہ شریک تھے ۔