تین طلاق کے کیس میں ممبئی کے ایک شخص پر مقدمہ درج

,

   

تبسم عمران سعید (34سالہ)اسٹنٹ انجینئر کی حیثیت سے مہارشٹرا اسٹیٹ الکٹرک سٹی ڈسٹربیوشن کمپنی لمیٹیڈ میں میں کام کررہی تھیں۔ جس کی شادی 2015میں عمران یونس سعید سے ہوئی تھی

ممبئی۔ ہفتہ کے روز مذکورہ پولیس نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو تین مرتبہ”طلاق“ دینے کے بعد دوسری عورت سے شادی کے ایک معاملے میں ایک شخص پر مقدمہ درج کیاہے۔

تبسم عمران سعید (34سالہ)اسٹنٹ انجینئر کی حیثیت سے مہارشٹرا اسٹیٹ الکٹرک سٹی ڈسٹربیوشن کمپنی لمیٹیڈ میں میں کام کررہی تھیں۔

جس کی شادی 2015میں عمران یونس سعید سے ہوئی تھی۔ سعید کی شکایت کے مطابق عمران کے پاس کوئی مستقل ملازمت نہیں تھی اور وہ ہمیشہ پیسوں کی مانگ کیاکرتاتھا۔ عمران نے سعید سے کاروبار شروع کرنے کے لئے پیسوں کی مانگ کی۔

سعید کے انکار کے بعد وہ 2017اگست سے علیحدہ رہنا شروع کردیاتھا۔ تاہم وہ گھر آیاجایاکرتاتھا۔ ایف ائی آر کے مطابق عمران کو 2017میں ایک خانگی کمپنی میں ملازمت مل گئی۔

سعید نے شکایت میں کہاکہ ”جولائی2018میں جب میں اپنی ساس کے گھر کے پاس سے گذر رہی تھی‘ عمران نے برسرعام میرے ساتھ بدسلوکی کی اور تین مرتبہ ”طلاق“ کہہ کر مجھے چھوڑ دیا۔ اسی ماہ میں عمران نے شبانہ شیخ سے بھی شادی کرلی“۔

ہفتہ کے روز پولیس نے فوری طور پر تین طلاق ادا کرنے والے عمل کے خلاف بنائے گئے ارڈیننس کے حوالے سے ایک مقدمہ درج کیاہے۔

سعید نے ایچ ٹی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”اس کو مقصد مجھے نفسیاتی طور پر ہراساں کرنا ہے‘ اس سے قبل بھی اس نے کئی مرتبہ مجھے کہاتھا‘ مگر نہ تو اس نے مجھے کچھ تحریر میں لکھ کر دیا اور نہ ہی عدت کاموقع دیا۔

میں نے اس سال جنوری میں پولیس سے شکایت کی تھی مگر نیاارڈیننس کے تحت انہو ں نے مقدمہ درج نہیں کیاتھا۔ جب نے جب معاملے پر عمل کیاتو انہوں نے بالآخر کیس پر ایف آئی درج کی ہے“