تین مرتبہ کی چمپئن کربر فرنچ اوپن فرسٹ راؤنڈ میں خارج

   

پیرس : تین مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپئن اور سابقہ نمبر ایک اینجلیک کربر فرنچ اوپن میں لگاتار تیسری مرتبہ فرسٹ راؤنڈ میں ناکامی کے بعد ٹورنمنٹ سے خارج ہوچکی ہیں۔ 26 ویں سیڈ کربر کو انہلینا کالینینا نے 6-2، 6-4 سے شکست دے دی۔ وہ یوکرین کی کوالیفائر ہے اور 139 رینک کے ساتھ اس ٹورنمنٹ میں اپنی شروعات کی ہے۔ رولینڈ گیروس واحد گرانڈ سلام ٹائٹل ہے جو کربر نے نہیں جیتا ہے اور وہ اس کے ریڈ کلے پر بار بار ناکام ہو رہی ہے۔ کورٹ نمبر 14 پر آج اتوار کو افتتاحی روز کربر کی شکست پیرس میں 14 مقابلوں میں 8 ویں ہے اور وہ فرسٹ راؤنڈ میں خارج ہوئی ہے۔ پیرس میں کربر کا بہترین مظاہرہ 2012 اور 2018 میں کوارٹرفائنلز تک رسائی رہا ہے۔ کربر نے 2016 میں آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن نیز 2018 میں ومبلڈن خطابات جیتے تھے۔