تین میڈیکل کالجس کے طلبہ کو دوسرے میڈیکل کالجس میں داخلوں کی منظوری

   

نیشنل میڈیکل کمیشن کا کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی کو مکتوب، رہنمایانہ خطوط کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 4 جون (سیاست نیوز) حالیہ منظوریاں منسوخ ہونے والے میڈیکل کالجس کے طلبہ کو راحت فراہم ہونے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ نیشنل میڈیکل کمیشن نے کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ریاست کے دوسرے کالجس میں ان طلبہ کو داخلے دینے کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اپنے مکتوب میں این ایم سی نے بتایا کہ منظوریاں منسوخ ہونے والے کالجس کے طلبہ کو ریاست کے سرکاری و خانگی میڈیکل کالجس میں داخلہ دینے کی منظوری دی ہے۔ پی جی طلبہ فی الحال جو کورس میں ہیں انہیں اسی کورسیس میں داخلہ دینے پر زور دیا گیا ہے۔ ریگولر کونسلنگ کے طرز پر طلبہ کے رینکس کی بنیاد داخلے دینے کے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ حکومت کومشورہ دیا گیا ہیکہ وہ جن کالجس کی منظوریوں کو منسوخ کیا گیا ہے ان سے طلبہ کی جانب سے داخل کردہ فیس کو وصول کرلیں۔ طلبہ جن کالجس میں داخلہ لے رہے ہیں اس رقم کو ان کالجس کو منتقل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ نیشنل میڈیکل کمیشن کے رہنمایانہ خطوط کا جائزہ لیا جارہا ہے جس پر بہت جلد تلنگانہ حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ن