تین پاکستانی میجروں پر سنگین الزامات اور برطرفی

   

سابقہ بریگیڈیئر اور ایک غیر فوجی عہدیدار کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت

اسلام آباد ۔11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کے تین میجروں کو اپنے عہدے کے غلط استعمال کے الزام میں فوجی خدمات سے برطرف کردیا گیا۔ اس کے علاوہ یہ افسر غیرقانونی سرگرمیوں میں بھی مصروف پائے گئے تھے۔ پاکستانی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ ان میں سے دو افسروں کو قیدبامشقت سنائی گئی۔ یہ بات پاکستان کی انٹر سرویسیس ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے ایک بحریہ میں بتائی گئی۔ دو میجر ڈسپلن شکنی اور بداخلاقی کے مرتکب پائے گئے۔ ان پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال اور ناجائز سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔ تاہم ان افسران کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ پاکستانی فوج کے ذرائع ابلاغ کے شعبہ کے بیان میں بتایا گیا کہ ان عہدیداروں پر لگائے گئے الزامات کے اعتبار سے یہ لوگ مجرم قرار پائے اس لئے ان تینوں افسروں کو ان کی خدمات سے برطرف کردیا گیا اور ان میں سے دو افسران کو دو سال کی قید بامشقت کی سزاء دی گئی۔ رواں سال مئی کے مہینے میں پاکستانی فوج کے سابق بریگیڈیئر راجا رضوان اور ایک فوجی ادارے کے غیرفوجی افسر وسیم اکرم کو جاسوس کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی اور اس کیس میں ایک وظیفہ خوار لیفٹننٹ جنرل جاوید اقبال کو 14 سال کی سزاء سنائی گئی۔