تین ہزار کلو منشیات کی کھیپ ضبط کی گئی

   

نئی دہلی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک میں 3 ہزار کلو گرام منشیات کی سب سے بڑی کھیپ کو ضبط کیا ہے ۔بیورو، نیوی اور گجرات پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے ایک مشترکہ کارروائی میں بحر ہند میں تقریباً 3300 کلوگرام ڈرگس کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی۔ یہ ملک میں مقدار کے لحاظ سے سب سے زیادہ آف شور ضبطی ہے اور اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے جس میں ملک میں چرس یا حشیش کی سب سے زیادہ ضبطی شامل ہے ۔ اس معاملے میں پانچ مشتبہ غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) گیانیشور سنگھ کی قیادت میں آپریشن ’ساگر۔منتھن‘ شروع کیا گیا ہے اور اس میں این سی بی ہیڈ کوارٹر کی آپریشنز برانچ کے افسران اور بحریہ کی انٹیلی جنس شاخوں کے افسران شامل ہیں۔ بیورو نے بحریہ کے ساتھ مل کر اس طرح کے میری ٹائم آپریشنز کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے ۔