تیونیشیا نے مالی میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی

   

تیونس: تیونیشیا نے شمال مشرقی مالی میں ہونے والے دوہرے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے ۔ تیونیشیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں مالی کے تئیں حمایت کا اظہار کیا گیا۔ وزارت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے مختلف فریقوں کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ مالی کی عبوری حکومت کے ایک بیان کے مطابق، جمعرات کو شمال مشرقی مالی میں ایک آبی گزرگاہ پر ایک مسافر کشتی اور ایک فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں 49 عام شہریوں اور 15 فوجیوں سمیت 64 افراد مارے گئے ہیں۔ القاعدہ سے وابستہ جہادی تنظیم گروپ ٹو سپورٹ اسلام اینڈ مسلمز نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔