ثانیہ شعیب اُردو فلکس پر نظرآئیں گے

   

نئی دہلی ۔ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے پاکستانی آل راؤنڈرشوہر شعیب ملک جلد ہی پاکستانی اسٹریمنگ سروس اردو فلکس کے ایک پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ اسٹریمنگ سروس اردو فلکس کے انسٹا گرام پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی ایک پریس کانفرنس کی ویڈیو شائع کی ہے۔ایتھلیٹ جوڑی کی یہ پریس کانفرنس ان کے اردوفلیکس کے ساتھ نئے پراجیکٹ دی شعیب اینڈ ثانیہ شو کے لیے کی گئی تھی۔خیال رہے کہ اس سے پہلے اردو فلکس کے فیس بک پیج پرایک ویڈیوشائع کی گئی تھی جس میں ثانیہ اورشعیب نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ اب انہیں کھیل کے میدانوں کے علاوہ اسکرین پر بھی مظاہرہ کرتے دیکھا جاسکے گا۔تاہم، ثانیہ اور شعیب نے یہ نہیں بتایا تھاکہ وہ اردو فلکس کے لے کس طرح کا پراجیکٹ کرنے جارہے ہیں۔