ثقافت ، روایات اور رسومات کو زندہ رکھیں، صدر مرمو کی تاکید

   

حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، (سیاست نیوز) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہمارے ثقافت، روایات اور رسوم کو زندہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہمارے تاریخی ورثے کے تحفظ میں مدد بھی ملے گی۔ وہ گذشتہ روز بھدراچلم میں ایک تقریب سے مخاطب تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ہر کمیونٹی کی اپنی اہمیت ہے۔ قبائیلی لوگوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے مختلف تہوارسماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرتے ہیں۔ اس طرح کی سرگرمیاں جاری رہنا چاہیئے تاکہ ہماری ثقافت برقرار رہے اور نسل درنسل منتقل ہوتے رہے۔ انہوں نے تقریب کے اہتمام پر ون واسی کلیان پریشد ، تلنگانہ کی ستائش کی اور کہا کہ پریشد جنگل میں رہنے والوںکے لئے اچھا کام کررہی ہے۔