جئے للیتا کا مکان حاصل کرنے حکومت نے 67.9 کروڑ روپئے عدالت میں جمع کئے

   

٭ ٹاملناڈو حکومت نے سابق چیف منسٹر آنجہانی جئے للیتا کے مکان پوس گارڈن کے حصول کیلئے عدالت میں 67.9 کروڑ روپئے جمع کروائے ہیں ۔ ویدا نیلائم کو یادگار میں تبدیل کرنے کے حصے کے طور پر یہ اقدام کیا گیا ہے۔ 36.9 کروڑ روپئے محکمہ انکم ٹیکس میں ادا کئے جائیں گے جبکہ مابقی جئے للیتا کے رشتہ دار جے دیپا اور جے دیپک کو حاصل ہوں گے۔